ہمیں قائد کے اصولوں پر عمل پیرا ہو ناہوگا:اختر خاں
کامونکے (تحصیل رپورٹر )قائداعظم کی قیادت میں کلمہ بنیاد پر مسلمانوں کیلئے آزاد ریاست کا قیام دنیا میں اپنی نوعیت کا واحد کارنامہ ہے۔
، ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اختر علی خاں نے پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، مہمانوں میں ڈی ایس پی سرکل کامونکے اویس گجر، اسسٹنٹ کمشنر ماہم واحد، گورنمنٹ ہائی سکول کے پرنسپل طیب حسن زاہد، ارشد معصوم ویرکا، سیٹھ محمد منیر، صدر پریس کلب تنویر بٹ اور صدر کامونکے یونین آف جرنلسٹس محمد اقبال شامل تھے ۔ اختر علی خاں نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائداعظم کی قیادت نے نہ صرف ایک آزاد ریاست کا خواب شرمندہ تعبیر کیا بلکہ اتحاد، ایمان اور قربانی کا سبق دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں ہمیں قائداعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر اتحاد اور برداشت کو فروغ دینا ہوگا،ڈی ایس پی اویس گجر نے کہا کہ ذمہ دارانہ صحافت معاشرے میں امن و امان قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ تقریب کے اختتام پر قائداعظم کی سالگرہ کے موقع پر ایک کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر تمام شرکاء نے ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔