تتلے عالی:بھل صفائی ،نہروں کو پانی کی فراہمی بند
تتلے عالی(نامہ نگار )سالانہ بھل صفائی پنجاب کی تمام نہروں کو پانی کی فراہمی بند کر دی گئی،ضلعی سنح پر مانیٹرنگ ٹیمیں بنانے کی ہدایت۔
،حکومت نے نہروں،راجباہوں،مائنرز اور ڈسٹری بیوٹریز کی سالانہ بھل صفائی اور مرمت کیلئے پنجاب بھر کی تمام چھوٹی بڑی نہروں کو پانی کی فراہمی بند کر د ی ہے ،ٹینڈرز کے اجراء اور پانی خشک ہونے پر آئندہ پاہ بھل صفائی پر کام شروع ہوگا۔پنجاب حکومت نے بھل صفائی کیلئے ضلعی سطح پر مانیٹرنگ ٹیمیں بنانے کی بھی ہدایت کی ہے ۔