گجرات:زیر التوا آڈٹ پیراز کو جلد نمٹانے کی ہدایت

 گجرات:زیر التوا آڈٹ پیراز کو جلد نمٹانے کی ہدایت

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر کی زیر صدارت ریونیو افسران کے ساتھ ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

، جس میں آڈٹ پیراز، ریونیو ریکوری، انتقالات، فرد کے اجراء، رجسٹریشن، اور ریونیو کے دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ریونیو ریکوری کو مقررہ اہداف کے مطابق مکمل کرنے ، زیر التوا آڈٹ پیراز کو جلد از جلد نمٹانے اور عوام کو ریونیو خدمات کی بروقت اور شفاف فراہمی پر زور دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے ریونیو آفیسرز کو ہدایت کی کہ انتقالات اور فرد کے اجراء کے عمل کو مزید تیز کیا جائے اور اس میں کسی قسم کی تاخیر یا بدعنوانی کی کوئی گنجائش نہ دی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ زمین کے معاملات، رجسٹریشن، اور ریونیو ریکوری کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے تاکہ عوام کو سہولت فراہم ہو سکے ۔ اجلاس کے دوران مختلف یونٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ریونیو معاملات میں درپیش چیلنجز کے حل کے لیے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ ریونیو معاملات میں شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں