ہمیں افکار قائد اعظم پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت :ضیا النور شاہ
وزیرآباد(نامہ نگار)اللہ نے پاکستان کو دنیا بھر کی نعمتوں سے نوازا ہے ہمیں افکار قائد اعظم پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار کنٹری ہیڈ مسلم ہینڈز سید ضیا النور شاہ نے صعنتکار محمد اعجاز کے صاحبزادے عمیر اعجاز کی دعوت ولیمہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا، اس موقع پر بابو حامد منظور،افتخار احمد بٹ،سید ضمیر کاظمی،کاشف محمود خان،منظور حسین پھول،یاسر بٹ،ثاقب بھٹی،عدنان ریاض گجر،بابو سرمد ظہیر،بابو احمد ظہیر،حاجی نوید یونس،بھی موجود تھے ،انہوں نے کہا ایمان اتحاد تنظیم اور یقین محکم اور حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار ہوناارض پاک کی تعمیر و ترقی کا اولین زینہ ہے ۔