گجرات :ٹی ایچ کیو ہسپتال سرائے عالمگیر عملے کی کمی دور کرنیکی ہدایت
گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم نے ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی،۔
ہدایات پر ٹی ایچ کیو ہسپتال سرائے عالمگیر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی، اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں و لواحقین سے ملاقات کی اور انکو دیجانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا تاہم صفائی ستھرائی کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ عملے کی کمی کے مسئلے کو جلد از جلد حل کریں۔