گجرات:مین بازار سرائے عالمگیر میں انسداد تجاوزات مہم مکمل
گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم کی زیر نگرانی مین بازار سرائے عالمگیر میں انسداد تجاوزات مہم کامیابی سے مکمل کر لی گئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کے احکامات کے تحت بازار سے تمام مستقل اور عارضی تجاوزات ہٹا دی گئی ہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فاروق اعظم نے کہا کہ انسداد تجاوزات مہم کا مقصد عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا اور بازاروں میں پیدل چلنے والوں کے لیے راستے کھلے رکھنا ہے ۔ تجاوزات کے خاتمے سے نہ صرف ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی بلکہ کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔