رورل ہیلتھ سنٹر گکھڑ منڈی کا تمام عملہ ڈیو ٹی سے غیر حاضر

رورل ہیلتھ سنٹر گکھڑ منڈی کا تمام عملہ ڈیو ٹی سے غیر حاضر

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب گڈ گورننس انیشی ایٹیوز کے تحت علی الصبح شہر کے ہنگامی دورے جاری، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے رورل ہیلتھ سنٹر گکھڑ، جی ٹی روڈ، گکھڑ اور دیگر کا تفصیلی دورہ صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔۔۔

 سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو کوڑا کرکٹ بروقت اٹھانے کے احکامات دئیے ، عملہ کی حاضری بھی چیک کی، گٹر (مین ہول) کے ڈھکنوں کی فوری تنصیب کے اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رب نواز اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گکھڑ کو ہدایات جاری کر تے ہوئے عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔ڈپٹی کمشنر نے علی الصبح 7 بجے دیہی مرکز صحت (RHC) گکھڑ کا اچانک دورہ کے دوران حاضری چیک کی اورتمام عملہ ڈیوٹی سے غائب پایا گیا، محکمانہ فرائض میں غفلت پر غیر حاضر عملہ کیخلاف سی ای او ہیلتھ اتھارٹی کو کارروائی کے احکامات جاری کر دئیے ۔ ناقص انتظامات صفائی ستھرائی اور غیر ذمہ دارانہ ڈیوٹی پر بھی سخت اظہار برہمی کیا ، ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ غیر ذمہ داری قبول نہیں کی جائے گی اور اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رہے گا،صحت کی معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے جی ٹی روڈ کی صفائی کے امور کا جائزہ لیا اور اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد، گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران و کنٹریکٹر کو ہدایات جاری کیں کہ وہ قومی شاہراہ جی ٹی روڈ کو ہمہ وقت صاف ستھرا رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات بروئے کار لائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں