سال میں11ہزار144ملزموں کی رہائی روبکاریں جاری

سال میں11ہزار144ملزموں کی رہائی روبکاریں جاری

گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر )سال 2024 میں ضلع بھر کی عدالتوں سے 11 ہزار 144 ملزموں کی رہائی روبکاریں سنٹرل جیل بھجوائی گئیں ۔

 ضلع کی سیشن عدالتوں میں 23 ہزار 569 ہزار ملزموں نے عبوری اور بعد از گرفتاری درخواست ضمانتیں دائر کیں ۔سنٹرل جیل میں قید سزائے موت کے 68 مجرموں کی اپیلوں پر 2024 میں سپریم کورٹ سے فیصلہ نہ ہو سکا ۔ سال 2024 میں قتل اقدام قتل ڈکیتی چوری اغوا سمیت دیگر سنگین اور معمولی نوعیت کے مقدمات میں 23 ہزار 569 ملزموں نے گوجرانوالہ ، نو شہرہ ورکاں ، وزیر آباد اور تحصیل کامونکے کی سیشن عدالتوں میں عبوری اور بعد ازگرفتاری درخواست ضمانتیں دائر کیں ۔ ضلع بھر کی عدالتوں سے 11 ہزار 144 ملزموں کی رہائی روبکاریں سنٹرل جیل بھجوائی گئیں ۔ سنٹرل جیل کی سلاخوں کے پیچھے 3 ہزار 429 ملزم قید ہیں جن میں سے 2629اسیروں کے مقدمات ضلع بھر کی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ۔ سزائے موت کے 68 مجرموں نے گزشتہ سال سپریم کورٹ میں زیر سماعت اپیلوں کے فیصلوں کے انتظار میں ہی گزار دیا تاہم نہ تو انکی رہائی کا پروانہ آیا اور نہ ہی اپیلوں کا فیصلہ ہو سکا ۔ سلاخوں کے پیچھے 28مجرم قید با مشقت کی سزا کاٹ رہے ہیں جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے جبکہ 141 قید ی ہیں ۔ گزشتہ سال جرائم میں اضافہ کی وجہ سے 33 نابالغ ملزم سلاخوں کے پیچھے بند ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں