پنڈی بھٹیاں :سینئر صحافی شیخ عبدالخالق قادری انتقال کر گئے

 پنڈی بھٹیاں :سینئر صحافی شیخ  عبدالخالق قادری انتقال کر گئے

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار) سینئر صحافی شیخ عبدالخالق قادری انتقال کر گئے ،نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ میں ادا کردی گئی اور مرحوم کو قدیمی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

شیخ عبدالخالق قادری کی وفات پر علاقہ بھر کی صحافتی تجارتی مذہبی اور سماجی تنظیموں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔شیخ عبدالخالق قادری انجمن صحافیاں / پریس کلب پنڈ ی بھٹیاں کے سرپرست اعلی تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں