جامکے چٹھہ:دھند کے با عث ٹریفک حادثات میں اضافہ
جامکے چٹھہ (نامہ نگار) سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ شدید دھند کا راج جس سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق جامکے چٹھہ اور گردونواح قصبات جامکے چٹھہ سے احمد نگر روڑ جامکے چٹھہ علی پور چٹھہ روڈجامکے چٹھہ سے رسول نگر روڈ ، جامکے چٹھہ سے وزیر آباد مین روڈ جامکے چٹھہ سے ہیڈ خانکی روڈ پر شدید دھند کی وجہ سے متعدد مسافر گاڑیاں بری طرح سے متاثر جس کے نتیجے میں متعددافراد معمولی زخمی ہوئے شدید دھند کی وجہ سے گزشتہ روزجامکے چٹھہ سے وزیر آباد روڈ پر ایکسڈنٹ ہوا جس سے 3 افرادکی موقع پر ہی ڈیتھ ہو گئی واضح ہو کہ دھند اس قدر شدید ہے کہ ریلوے لائن پر لگے سگنل بمشکل نظر آتے ہیں ۔