گورنمنٹ علامہ اقبال گریجوایٹ کالج خواتین سیالکوٹ میں کلچرل ڈے
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا ) گورنمنٹ علامہ اقبال گریجوایٹ کالج برائے خواتین سیالکوٹ میں کلچرل ڈے کا اہتمام کیا گیا۔
پرنسپل گورنمنٹ علامہ اقبال گریجویٹ کالج برائے خواتین سیالکوٹ زیبا ظہور نے کلچرل ڈے کے موقع پر خطبہ استقبالیہ میں خطاب کرتے ہوئے کالج میں تشریف لانے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کی آمد کو طالبات سمیت اپنی اور اپنے دیگر اساتذہ کی بھی حوصلہ افزائی قرار دیا۔ انہوں نے کیا کہ ہم اپنی طالبات کی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ان کی غیر نصابی سرگرمیوں کے لیے بھی کوشاں رہتے ہیں تاکہ ان بچیوں کو آگے بڑھنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جا سکیں۔