فرینڈز فٹبال کلب وزیرآباد نے آر اے سی سی سیالکوٹ کو ہرا دیا
وزیرآباد(نامہ نگار) ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے بھر پور اقدامات کی ضرورت ہے ۔ پاکستان میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو نکھارنے کیلئے حکومت اور فیڈریشنز کو مل کے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔۔۔
کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ ان خیالات کا اظہار بائو سلیم اور معروف فٹ بال کوچ نادر علی نے دوسرے آل پنجاب عامر گجر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں فرینڈز فٹ بال اور آر اے سی سی کلب کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے موقع پر کیا۔دوسرے عامر گجر میموریل آل پنجاب فٹبال ٹورنامنٹ میں فرینڈز فٹبال کلب وزیرآباد نے اپنا پہلا میچ ٹیم آر اے سی سی سیالکوٹ سے 0-4 کی برتری سے جیت کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔