پیر مٹھا قبرستان کے با ہر پانی جمع ، شہریوں کو مشکلات
وزیرآباد(نا مہ نگار) وزیرآباد کے قدیم ترین سب سے بڑے قبرستان پیر مٹھا میں نکاسی آب کی حالت دگردوں ہے ،جنازہ پڑھنے کے لئے آنیوالے افراد کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔۔۔
اور میتوں کومدفون کرنے میں پریشانی لاحق ہوتی ہے ،ملک ککے زئی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ملک شکیل احمد نے اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد محمد رب نواز چدھڑ سے مطالبہ کیا کہ قبرستان کے اندر صٖفائی ستھرائی کی جانب خصوصی توجہ دی جائے اور سڑک پر کھڑے پانی کے نکاس کا بہتر انتظام عمل میں لایا جائے تاکہ عوام کو جنازہ پڑھنے اور میت کو دفن کرنے میں آسانی ہو سکے کیونکہ گندے پانی کی وجہ سے قبروں کی بے حرمتی کا بھی احتمال رہتا ہے ، علاوہ گلی گورو کوٹھا میں واقع جامع مسجد ککے زائیاں کے باہر بھی نالہ کی صفائی کا انتظام وانصرام بہتر بنایا جائے اور کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ خوبصورت مسجد کے باہر صٖفائی کی جانب بھی خصوصی توجہ دی جائے ۔