معذوروں کے عالمی دن پرپنجاب کالج یو نیور سٹی میں سیمینار

معذوروں کے عالمی دن پرپنجاب کالج یو نیور سٹی میں سیمینار

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس کے زیر اہتمام معذورں کے عالمی دن کے حوالے سے مختلف خصوصیات کے حامل معذور افراد کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

جس کے مہمانانِ گرامی انٹرنیشنل بلائنڈ کرکٹر محمد اکرم، پنجاب کالج کے پروفیسر سید علی ذوالقرنین رضوی اور صدر گوجرانوالہ کرکٹ ایسوسی ایشن فار بلائنڈ حافظ مزمل ریاض نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز شہزاد رفیق، پرنسپل محمد سلمان، ڈین یونیورسٹی کیمپس شاہد سلیم خواجہ اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ سیمینار کے موقع پر طلبہ نے تقاریر اور خاکے کے علاوہ ملی نغمے کے ذریعے خصوصی افراد کو خراج عقیدت پیش کیا ،جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید علی ذوالقرنین رضوری کرکٹر محمد اکرم اور حافظ مزمل ریاض نے اپنی معذوری کے باوجود ترقی کی منازل طے کرنے کے حوالے سے طلبہ کو بتایا کہ انسان اشرف المخلوقات ہے اور اگر ایک معذوری آتی ہے تو قدرت انسان کو کئی دوسری خوبیوں سے نوازتی ہے اس لئے کبھی بھی حوصلہ نہیں ہارنا چاہیے بلکہ اپنی دیگر خوبیوں کو اُجاگر کر کے کامیابی کی طرف بڑھنا چاہیے۔ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز گوجرانوالہ محمد شہزاد رفیق نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے انسان کو دنیاتسخیر کرنے کیلئے پیدا کیا ہے ، اس لئے انسان کو سہارے کی تلاش میں رہنے کے بجائے دوسروں کیلئے سہارا بننا چاہیے انہوں نے خصوصاً طلبہ پر زور دیا کہ اللہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہوں اور انتھک محنت سے دنیا میں اپنا ایک مقام پیدا کریں۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز شہزاد رفیق نے معزز مہمانان گرامی، سید علی ذوالقرنین رضوی، کرکٹر اکرم اور حافظ مزمل ریاض کو کالج کی طرف سے شیلڈز اور سونئیر بھی دئیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں