ارکان اسمبلی گوجرانوالہ کیلئے کوئی میگا پراجیکٹ لانے میں ناکام ، سیف سٹی بھی نا مکمل

ارکان اسمبلی گوجرانوالہ کیلئے کوئی میگا پراجیکٹ لانے میں ناکام ، سیف سٹی بھی نا مکمل

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)سال2024 میں ارکان قومی وصوبائی اسمبلی گوجرانوالہ کیلئے کوئی میگاپراجیکٹ لانے میں ناکام رہے تاہم نگران حکومت میں گوجرانوالہ کو موٹروے لنک نصیب ہوگیا لیکن نگران دورمیں شروع کئے گئے۔۔۔

یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کے تعمیراتی کام اوربرن یونٹ کا کام سست روی کا شکار رہا ،سیف سٹی گوجرانوالہ کے منصوبے کو شروع کرکے کیمروں کی تنصیب کی گئی لیکن سیف سٹی پراجیکٹ نامکمل ہے ، اسی طرح شہید صغیر پارک ،کھیالی ہسپتال کے منصوبے بھی کھٹائی میں رہے ، 2024 میں تعلیم اور صحت کے شعبہ پر گوجرانوالہ میں کوئی خاطر خواہ فنڈز خرچ نہیں کئے گئے لاکھوں مکین گوجرانوالہ میں اعلیٰ تعلیم اور جدید علاج کی سہولیات نہ ہونے سے دیگر اضلاع میں جانے پر مجبور رہے ، 10سال بعد2024 میں میڈیکل کالج سے ملحقہ گوندلانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کو فعال کیا گیا لیکن طبی سہولیات کا فقدان برقرا ر ہے ، چلڈرن ہسپتال بھی محدود سہولیات کیساتھ فعال ہوگیا۔ گوجرانوالہ میں سابق اورموجودہ حکومت کے ارکان اسمبلی نے متعدد منصوبوں کا اعلان کیا لیکن عملی طور پر بیشتر منصوبے ختم کرد ئیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں