کامونکے :وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم
کامونکے (تحصیل رپورٹر ) چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے ۔گزشتہ رات نواحی گاؤں صابوکی دندیاں کے زاہد بشیر کی دو بھینسیں،بجلی کی موٹر اور دیگر سامان حویلی سے چوری ہوگیا۔
واہنڈو کے عرفان کی حویلی میں کھڑی پک اپ کی بیٹری و دیگر سامان چوری ہوگیا۔آدھورائے کے منان کے کریانہ سٹور کے تالے توڑ کر نامعلوم چور اشیاء خورونوش چوری کرکے لے گئے ۔نادرا آفس کے نزدیک یوسف کی ورکشاپ سے موٹر سائیکلوں کے ٹائر وغیرہ چوری ہوگئے ۔فیصل ٹاؤن کے ملک عمران کی چھت سے اُسکے چچا زاد بھائی شانی اور بلی ایک سو75کبوتر چوری کرکے لے گئے ۔غلہ منڈی میں عامر کی زرعی ادویات کی دُکان کے باہر سے نامعلوم چور سوئی گیس کا پائپ وغیرہ چوری کرکے لے گئے ۔تحصیل ریونیو آفس کے نزدیک جی ٹی روڈ پر کھڑی ارتالی ورکاں کے نواز کی کار کے شیشے توڑ کر نامعلوم چور اندر سے قیمتی موبائل فون چوری کرکے لے گئے ۔جبکہ آمنہ پارک کے محمد شفیق کے گھر سے نامعلوم چور تیرہ ہزارروپے اور موبائل فون چوری کرکے لے گئے ۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔