پیٹا کے عہدیداروں کا حقوق کیلئے کفن باندھ کر نکلنے کا اعلان

پیٹا کے عہدیداروں کا حقوق  کیلئے کفن باندھ کر نکلنے کا اعلان

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)پیٹا پنجاب کے مرکزی چیئرمین احسان علی گورائیہ ، پیٹا پنجاب کے مرکزی صدر شکیل احمد چودھری، پیٹا ضلع گوجرانوالہ کے چیف آرگنائزر چودھری محمد مسلم وڑائچ اور پیٹا ضلع گوجرانوالہ کے صدر عمران غنی نے کہا ہے۔

 کہ پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کو اپنے غضب شدہ حقوق کے حصول کے لیے سروں پر کفن پہن کر میدان عمل میں نکلنا ہو گا کیونکہ حکومتی بے حسی اور ظلم و زیادتی نے انصاف کا جنازہ نکال دیا ہے ۔احسان گورائیہ نے تمام صوبائی محکموں کے ملازمین سے اپیل کی کہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے میدان عمل میں نکل پڑیں اور یہ تحریک حقوق کے حصول تک جاری رکھی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں