مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ،5 دکا نیں سیل
گو جرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کمشنر نوید حیدر شیرازی کے حکم پر ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حیدر علی چٹھہ کی زیر نگرانی نئے سال کے پہلے دن تجاوزات مافیا کے خلاف دھواں دھار ایکشن کیا گیا۔
جی ٹی روڈ بس سٹاپ،گوندالنوالہ چوک،شیرانوالہ باغ،حیدری انڈر پاس ،فوڈ سٹریٹ ،چوک گھنٹہ گھر ،چوک نیائیں ،کھیالی دروازہ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کلین اپ کے دروان 4تجاوزات کنندہ کو پکڑ کر متعلقہ تھانے کی پولیس کے حوالے کر دیا ، 5د کانیں سیل،200کے قریب عارضی وپختہ تجاوزات کا صفایا کر دیا گیا۔دوران آپریشن روڈ پر رکھے پھٹے ،کائونٹرز سمیت دیگر ساما ن کے 2ٹرک قبضہ میں لیکر محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ۔ کمشنر نے کہا کہ آ ئندہ جہاں پر بھی تجاوزات قائم کی گئی جگہ کو سیل کر کے تجاوزات کنندہ کے خلاف متعلقہ تھانے میں پرچہ درج کروایا جائے گا اور اس کے ساتھ بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔