سیالکوٹ:سردی کے باعث نزلہ زکام ،بخار ،نمونیا کے امراض میں تیزی
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا )سیالکوٹ اور گردونواح میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث نزلہ زکام ، بخار ، کھانسی اور ۔
نمونیا کے امراض میں تیزی آگئی ہے جبکہ شہریوں کو نمونیا سمیت نزلہ زکام کی سیزنل ویکسین کی قلت کا سامنا ہے جس سے مریضوں کو مشکلات و پریشانی کا سامنا ہے ۔ چند روز سے پنجاب کے میدانی اور بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے اور خشک سردی پڑنے سے موسمی بیماریاں پھیلنی لگیں۔ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کے نجی کلینکس پر مریضوں کے رش میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ دوسری جانب شہرمیں نمونیا کی وبا ء بھی بڑھ گئی ہے ۔