میٹرنٹی ہسپتال گلیانہ میں صفائی کے اقدامات کی ہدایت

  میٹرنٹی ہسپتال گلیانہ میں صفائی کے اقدامات کی ہدایت

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز نے گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال گلیانہ کا دورہ کیا۔

 دورے کے دوران ہسپتال میں عملہ کی موجودگی اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔ تاہم، صفائی کی صورتحال تسلی بخش نہیں تھی، جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے انتظامیہ کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ برقی آلات مکمل طور پر فعال تھے اور مریضوں نے سہولت کی فراہمی سے خوشی کا اظہار کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے مزید بی ایچ یو منڈھیر کا بھی دورہ کیا، جہاں صفائی کی صورتحال بہتر تھی اور عملہ کی موجودگی کے ساتھ ساتھ ادویات بھی دستیاب تھیں۔ برقی آلات کی فعالیت کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔ مریضوں نے یہاں بھی صحت کی سہولتوں سے مطمئن ہونے کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ، بی ایچ یو منڈھیر کی تزئین و آرائش کا کام بھی جاری ہے ، جس سے یہاں کی سہولتوں میں مزید بہتری متوقع ہے ۔اس دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے صحت مراکز کے انتظامات کی مؤثر نگرانی اور ضروری بہتری کے لیے اقدامات کی ہدایت دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں