حکمرانوں کو عوامی حمایت حاصل نہیں :مجسم زرخیز

 حکمرانوں کو عوامی حمایت حاصل نہیں :مجسم زرخیز

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا )انصاف لائرز فورم کے سابق ضلعی صدر مجسم زرخیز انور نے کہاہے کہ حکمران تحریک انصاف کے۔

 مینڈیٹ پر دھاندلی کے ذریعے شب خون مار کر مسلط ہوئے ہیں یہی ایک واضح حقیقت ہے کہ حکمرانوں کو عوامی حمایت حاصل نہیں تحریک انصاف کی قیادت نے حالات کو بھانپتے ہوئے معاشی ابتری کے خاتمہ اور جمہوری اقدار کے تحفظ کی خاطر دھاندلی زدہ حکومت کے خاتمہ کی جدوجہد تیز کردی ہے تاکہ نااہل حکمرانوں سے نجات حاصل کر کے ملکی ترقی و معاشی بحالی کی راہ ہموار کی جاسکے ۔ عوام بانی پی ٹی آئی کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے موجودہ حکومت سے نجات کی جدوجہد کا حصہ بنیں۔انصاف لائرز فورم کے سابق ضلعی صدر مجسم زرخیز انور خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ خواجہ آصف نہیں چاہتے کہ مذاکرات کامیاب ہوں، انہیں خوف ہے کہ کہیں ریحانہ ڈار اسمبلی نہ آجائیں۔ معاشی مشکلات تب ختم ہوں گی جب سیاسی استحکام آئیگا، سیاسی استحکام تب آئے جب آپ بیٹھ کر بات کریں گے ، پیپلز پارٹی الگ رونا رو رہی ہے ، ایوان صدر تک پہنچ گئی اور کہتی ہے ہم حکومت میں نہیں ہیں۔ موجودہ وفاقی حکومت دھاندلی سے تشکیل دیکر ملک کو مسائل و بحرانوں میں مبتلا کر کے ملکی ترقی کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا گیا ۔جس کیخلاف پی ٹی آئی برسر پیکار ہے اور جلد ملک و قوم کو موجودہ کرپٹ و نااہل حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں