تتلے عالی:اندھے قتل کا ملزم گرفتار
تتلے عالی(نامہ نگار )اندھے قتل کا ملزم گرفتار، نشاندہی پر آلہ قتل برآمد،گزشتہ ماہ سات دسمبر کو نواحی گاؤں پپلی گورائیہ میں۔
قبرستان کے قریب16سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا جس کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج ہواتھا،پولیس نے اندھے قتل میں ملوث ملزم ضیاء الرحمن انش سکنہ پپلی والہ کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزم کیخلاف ناجائز اسلحہ کا بھی مقدمہ درج کرلیا ہے ۔