علی پور چٹھہ :ٹریفک جام معمول ، ناجائز اڈے قائم
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )علی پور چٹھہ شہر میں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا۔سڑک، چوک، چوراہوں میں چاند گاڑیوں کے ناجائز اڈے قائم۔پیدل چلنا محال،انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی۔
تفصیلات کے مطابق سٹی علی پور چٹھہ میں سڑک پر گھنٹوں ٹریفک کا جام رہنا معمول بن چکا ہے ۔سڑک پر تجاوزات عوام کیلئے وبال جان ہیں۔ سڑک کے اطراف میں گاہکوں کا دکانوں میں داخل ہونا محال ہے ۔مدینہ چوک اور دونوں اطراف میں واقع گوجرانوالہ روڈ، قادر آباد روڈ، رسولنگر روڈ،حافظ آباد روڈز بلاک نظر آتی ہیں۔ شہر کے وسط میں واقع اللہ والا چوک میں بلدیہ کی آشیر باد سے چاندگاڑیوں کا اڈا قا ئم ہے ۔اور ساتھ ہی ریڑھی بانوں نے قبضہ جمارکھا ہے ۔ ریلوے پھاٹک سے لے کر جگہ جگہ چاند گاڑیوں کے اڈے قائم ہیں جوکہ ٹریفک روانی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔