گجرات :افسروں کو عوامی شکایات کے ازالے کی ہدایت
گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی قیادت میں عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔
ڈپٹی کمشنر گجرات روزانہ صبح 10 بجے سے 11:30 بجے تک اپنے دفتر میں شہریوں کی شکایات سنتے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی ہدایات جاری کرتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں اور شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی امور کی مؤثر نگرانی کے لیے ضلعی افسران کو شہریوں کے مسائل کے حل پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے اور اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات میں تیزی لانے پر زور دیا ہے اور یقین دلایا ہے کہ ضلعی انتظامیہ عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ۔ انہوں نے شہریوں کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی شکایات کے فوری ازالے اور ریلیف کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ گڈ گورننس کے مقاصد حاصل کیے جا سکیں۔