نظام بدلنے کے لئے باکردار قیادت کی ضرورت :جمعیت

 نظام بدلنے کے لئے باکردار قیادت کی ضرورت :جمعیت

وزیرآباد(نا مہ نگار)اسلامی جمعیت طلبہ وزیر آباد کے ناظم اعتزاز تارڑ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو نظریہ پاکستان سے دور کرنے کی گھناؤنی سازش کی جا رہی ہے نسل نو کو قیام پاکستان کے پس منظر سے آگاہ کرنا ہوگا ۔۔۔

استحکام پاکستان کے لئے جمعیت کی جدوجہد تاریخ کا روشن باب ہے ،جمعیتنے ہر دور میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کی وہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ، اس موقع پر ضلعی سرپرست حلقہ احباب جمعیت صابر حسین بٹ،انصر طارق بھی موجود تھے ، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنے مفادات کے لئے طلباء تنظیموں پر پابندی لگائی۔ طلباء پاکستان کا مستقبل ہیں اور اپنے علم وزندگی کی تگ ودو اور مستقبل میں آگے بڑھنے کے لئے دین سے وابستہ رہیں یہ اصل کامیابی ہے دوقومی نظریہ کی حفاظت اور اسلامی تعلیمات اجاگر کر نے کے لئے تعلیم کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کریں، ضلعی سرپرست حلقہ احبابجمعیت صابر حسین بٹ نے کہا کہ نوجوانوں کے کردار کے بغیر معاشرہ تبدیل نہیں ہوسکتا، نظام بدلنے کے لئے باکردار قیادت کی ضرورت ہے ،جمعیتنے پاکستان کو قیادت مہیا کی حکمرانوں نے نوجوانوں کو ہمیشہ اپنے مفادات کے لئے استعمال کیا پاکستان کو خوشحال اور اسلامی بنانے کے لئے طلباء کو میدان میں آنا ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں