صفائی سروسز کی بلا تعطل فراہمی کیلئے اقدامات کی ہدایت
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا علی الصبح ڈی سی روڈ، شمسی انڈر پاس، جی ٹی روڈ اور تھانہ صدر گوجرانوالہ سے ملحقہ علاقوں کا ہنگامی دورہ ،ستھرا پنجاب صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔۔۔
شہر میں صفائی کے نظام کو موئثر ترین بنانے اور حقیقی معنوں میں شہر کو زیرو ویسٹ بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات جاری ہیں ۔صفائی سروسز کی بلا تعطل فراہمی، کڑی نگرانی اور وسائل کے درست استعمال کو یقینی بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں ۔ شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے سڑکوں پر تجاوزات کے خاتمے ، کوڑا کرکٹ کی روڈز پر ڈمپنگ روکنے کیلئے میونسپل کارپوریشن اور گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حکام کو ہدایات کی گئیں ۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے گڈ گورننس انیشی ایٹیوز کے تحت ضلعی انتظامیہ شہر کی خوبصورتی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے ، تجاوزات کے خاتمے کیلئے باقاعدگی سے آپریشن جاری ہیں اور ضلعی انتظامیہ تمام آپریشنز کو خود مانیٹر کررہی ہے ۔