نوکھر:مر غوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 12 افراد گرفتار

نوکھر:مر غوں کی لڑائی پر جوا  کھیلنے والے 12 افراد گرفتار

نوکھر(نامہ نگار )تھانہ کوٹ لدھا پولیس نے مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 12 افراد گرفتار کرلئے ،ملزموں کے قبضہ سے 2سیل مرغے اور داؤ پر لگی ایک لاکھ کے قریب رقم برآمدکرلی ۔

 ایس ایچ اوتھانہ کوٹ لدھا سب انسپکٹراحمد بلال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی ،گرفتار ملزموں میں ذیشان،سلیمان،علی رضا،محمد ارسلان،زوہیب وغیرہ شامل ہیں۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر ایاز سلیم نے کہاکہ قمار باز ی دیگر برائیوں کی جڑ ہے ، ایسے جرائم میں ملوث ملزم قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ،قماربازوں کے خلاف کارروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائیگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں