ونیہ موڑ قبرستان اور جنازگاہ سے بجلی کے تار چوری

ونیہ موڑ قبرستان اور جنازگاہ سے بجلی کے تار چوری

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)نامعلوم چور ونیہ موڑ قبرستان اور جنازگاہ سے بجلی کے تار چوری کر کے لے گئے ۔گزشتہ روز یونین کونسل 12 جگنہ کے قدیمی ونیہ موڑ والے قبرستان سے نامعلوم چور جناز گاہ سے بجلی کی قیمتی تاریں چوری کرکے لے گئے۔۔۔

 جس سے پورے قبرستان کی بجلی منقطع ہوگئی اور رات بھر قبرستان میں تاریکی چھائی رہی۔ واقعے پر مقامی سماجی تنظیم گوجرانوالہ فلاحی اتحاد کے عہدیداران اور اراکین نے شدید احتجاج کیا اور مقامی پولیس سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ۔علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کی طرف سے کی گئی یہ واردات انتہائی قابل مذمت ہے اور اس طرح کے واقعات تسلسل سے جاری ہیں ۔ پہلے قیمتی درخت اور لوہے کے کتبے چوری ہوتے تھے ، پھر واٹر پمپ کی چوری اور اب کی بار بجلی کی تاریں کاٹ کر جنازہ گاہ اور قبرستان کو پانی اور بجلی سے محروم کردیا گیا ۔مقامی پولیس اور یونین کونسل انتظامیہ ان واقعات کی روک تھام کا بندوبست کرے اور قبرستان میں ڈیرہ جمائے ناجائز فروش ، منشیات فروش اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں