ذوالفقار بھٹو نے پاکستان کو نا قابل تسخیر بنایا :میاں سعید
راہوالی(نمائندہ دنیا )بانی جمہوریت شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی قوت بنا کر ہمیشہ کے لیے ناقابل تسخیر بنادیا ،تاریخ اسکے کارناموں سے بھری پڑی ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،ان جیسا لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتا ہے ۔۔۔
پاکستان پیپلزپارٹی غریبوں، مزدوروں اور کسانوں کے حقوق کے تحفظ کی ضامن جماعت ہے ، کسانوں مزدوروں ،غریبوں کے دلوں سے ذوالفقار علی بھٹو شہید کی محبت کونہیں نکالا جاسکتا وہ آج بھی انکے دلوں اور سینوں پر راج کررہا ہے دنیا کی کوئی طاقت آمر جابر حکمران اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے ختم نہیں کرسکتا اور کو ئی بھی حکمران جماعت شہید ذوالفقار علی بھٹو کے آئین پر عمل کئے بغیر حکمرانی نہیں کر سکتا۔ ان خیالات کا اظہا رپاکستان پیپلزپارٹی راہوالی کے زیراہتمام زوالفقار علی بھٹو کی97ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے ڈویژنل نائب صدر پیپلزپارٹی میاں سعید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے تقریب میں ذوالفقار علی بھٹو کوملک و قوم کیلئے بے مثال خدمات قربانیوں پر زبردست خراج عقیدت کیا اور کہا کہ جن قوتوں نے ذوالفقار علی بھٹو کو خاموش کرکے یہ سمجھ لیا تھا کہ اب قوم کی زبان بند ہوگئی ہے آج ان قوتوں کو گڑھی خدا بخش کے مزار پیغام دے رہے ہیں کہ آمروں نے ایک بھٹو کو شہید کر کے خاموش کیا تھا جبکہ آج کروڑوں بھٹو ذوالفقار بن کر آمرانہ قوتوں کو چیلنج کر رہے ہیں ۔