ڈسکہ :مسافر ویگن اور بسیں چلتے پھرتے بم بن گئے

ڈسکہ :مسافر ویگن اور بسیں چلتے پھرتے بم بن گئے

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور گرد ونواح میں مسافر ویگن اور بسیں چلتے پھرتے بم بن گئے ، مسافروں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں۔۔۔

متعلقہ حکام نے آنکھیں بند کرلیں۔ خرچ کم کرنے کیلئے ٹرانسپورٹر زنے مسافر گاڑیوں میں سی این جی سلنڈر نصب کررکھے ہیں ان میں سے 90فیصد سلنڈر نہ صرف غیرمعیاری ہیں بلکہ ایک کے بجائے تین تین سلنڈر نصب کئے گئے ہیں جو سیٹوں کے عین نیچے رکھے ہوتے ہیں، ناقص سلنڈر کے پھٹنے کے واقعات سے اب تک درجنوں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوچکا لیکن متعلقہ حکام نے وقتی کارروائیاں کرنے کے علاوہ کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے جب کہیں سلنڈر پھٹنے کاواقعہ ہوتاہے اور کئی معصوم لوگوں کی زندگی کا چراغ گل ہوجاتا ہے تو انتظامیہ حرکت میں آجاتی ہے ،اکا دکا کارروائی کے بعدمجرمانہ خاموشی اختیارکرلی جاتی ہے ۔مسافروں کا کہنا ہے کہ ان کیلئے سفر کرنا اب کسی بھی طرح امتحان سے کم نہیں ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح وا حوال کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں