سری لنکا کے تعاون سے کورنیا کی پیوند کاری کا دوبارہ آغاز

سری لنکا کے تعاون سے کورنیا کی پیوند کاری کا دوبارہ آغاز

گوجرانوالہ ( سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ بزنس سینٹر اور سری لنکا پاکستان بزنس فورم کی مشترکہ کاوشوں سے گوجرانوالہ میں سری لنکا کے تعاون سے کورنیا کی پیوند کاری کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا۔۔۔

 سری لنکا سے موصول ہونے والے پانچ کورنیا کامیابی کے ساتھ گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں میں مفت پیوند کیے جا چکے ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر احمد اکرام لون نے گوجرانوالہ میں کورنیا کی پیوند کاری کے دوبارہ آغاز پر سری لنکا کے اعزازی کونسل یاسین جوئیہ ،شہروز رشید، چیئرمین جی،بی،سی ویلفیئر کمیٹی) اور ڈاکٹر عرفان قیوم کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں