لالہ موسیٰ:ڈاکوئوں کا راج ، نان سٹاپ وار داتیں

لالہ موسیٰ:ڈاکوئوں کا راج ، نان سٹاپ وار داتیں

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )تھانہ صدر،سٹی لالہ موسیٰ کاعلاقہ میں ڈاکو راج ،نان سٹاپ وارداتوں سے عوام خوف وہراس کاشکار ہوگئے ۔

 تھانہ سٹی وتھانہ صدر لالہ موسیٰ کے علاقوں میں ڈکیتی کی نان سٹاپ وارداتیں جاری ہیں،گزشتہ دوتین روزمیں تھانہ صدر کے علاقوں ٹھیکریاں،ویرووال،میکن ،سید ابراہم ،پسوال،گنجہ پھاٹک،ڈنگہ روڈجبکہ تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کے علاقوں سیداگول ،پکی گلی،دھامہ پھاٹک پروارداتیں ہوئی ہیں،ٹھیکریاں میں ڈاکوؤں اور شہریوں میں آمنے سامنے فائرنگ بھی ہوئی ،جبکہ سیدابراہم میں اہل دیہہ نے ڈاکوؤں کاایسااستقبال کیاکہ ڈاکوؤں کو ریورس گیئرلگاناپڑا،گنجہ پھاٹک پر درجن بھرڈاکوؤں نے ٹرین کی آمدکی وجہ سے بندپھاٹک کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے سبزی فروٹ خریدنے آنے والے بیوپاریوں کو بھاری رقم سے محروم کردیا۔دھامہ پھاٹک پر بھی ڈاکوؤں کے گینگ نے علی الصبح ڈنگہ روڈ،دلانوالہ روڈ سے آنے والے بیوپاریوں کو لوٹ لیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں