تتلے عالی میں تجاوزات سے سڑکیں،بازار سکڑ گئے

تتلے عالی میں تجاوزات سے سڑکیں،بازار سکڑ گئے

تتلے عالی(نامہ نگار ) تتلے عالی میں تجاوزات سے سڑکیں،بازار سکڑ گئے ۔تتلے عالی کی شاہراہوں،گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ،مین چوک تتلے عالی نوشہرہ ورکاں روڈ،کامونکے روڈ پرپختہ وعارضی تجاوزات کی بھرمار ،ٹھیلہ فروشوں کے ڈیرے قائم ہو گئے ہیں۔۔۔

 جس کے باعث ٹریفک کا جام رہنا اور لراء جھگڑے معمول بن گئے ہیں۔کاروباری مراکز میں دکانداروں نے سرکاری ھگہو کو بھی کرایہ پر دے دیا ہے جس سے بازار سکڑ گئے ہیں،خواتین سے چھیڑ خوانی پرس چھیننے کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کے احکامات کے باوجود ضلعی وتحصیل انتظامیہ تجاوزات ہٹانے میں بری طرح ناکام دکھائی دے رہی ہے ۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ میونسپل کمیٹی کے عملہ کو ماہانہ ادائیگی کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں