سکندر گوندل پریس کلب ملکوال کے صدر منتخب
ملکوال(سٹی رپورٹر)سال 2025 کیلئے پریس کلب ملکوال اور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، پریس کلب کیلئے سکندر گوندل صدر جبکہ چودھری راشد صدیق جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔۔۔
الیکٹرانک میڈیا کے صدر ملک فیاض اور جنرل سیکرٹری رضوان بٹ جبکہ چیئرمین خالد میکن ہوں گے ۔پریس کلب ملکوال کے سینئر صحافیوں نے مشترکہ طور پر لائحہ عمل بناتے ہوئے پریس کلب اور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کی کابینہ و عہدیداروں کا اعلان کر دیا ،کثرت رائے سے سکندر گوندل صدر اور راشد صدیق جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ، دیگر عہدیداروں میں سرپرست اعلیٰ نسیم اکمل خان، چیئرمین مآرب مدنی، سینئر نائب صدر کامران علی اعوان، نائب صدور راؤ وکیل الرحمٰن و سید فیاض شاہ، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر مختار احمد، سیکرٹری انفارمیشن اسد علی گوندل، ایڈیشنل سیکرٹری اسجد بوسال، آفس سیکرٹری ڈاکٹر ارشد اور جوائنٹ سیکرٹری محمود گوندل ایڈووکیٹ منتخب ہوئے ہیں، اسی طرح الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن تحصیل ملکوال کے صدر ملک فیاض، خالد میکن چیئرمین جبکہ رضوان بٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ، دیگر عہدیداروں میں سینئر نائب صدر سید مسعود گیلانی، نائب صدر رانا عابد علی، جوائنٹ سیکرٹری رضوان گوندل ایڈووکیٹ، فنانس سیکرٹری تنویر بٹ اور آفس سیکرٹری شعیب گوندل شامل ہیں ۔