نوشہرہ ورکاں کے احمد رضا کی آل پاکستان بورڈز 800 میٹر ڈورمیں تیسری پو زیشن
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )نواحی گاؤں عابد آباد کے رہائشی اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طالب احمد رضا نے آل پاکستان بورڈز 800 میٹر ڈور کے مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔۔۔
یہ فاصلہ انہوں نے 2 منٹ اور 2 سیکنڈ میں طے کیا، جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں ہونے والے مقابلوں میں پاکستان بھر کے 28 بورڈز کے اتھلیٹس نے حصہ لیا،احمد رضا نے لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی نمائندگی کی تھی ۔