گجرات:دھند میں حادثات کے بچائو کیلئے گاڑیوں پر ریفلیکٹر چسپاں
گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر )ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات کے مطابق اور ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ کی ہدایت پر۔۔۔
ڈی ایس پی ٹریفک رضا حسنین اعوان نے ہمراہ ایجوکیشن یونٹ کے ساتھ مل کر جی ٹی ایس چوک میں دھند کے پیش نظر سلو موونگ وہیکلز پر بلا معاوضہ ریفلیکٹرز سٹیکرز وغیرہ لگائے گئے تاکہ دھند اور رات کے وقت حادثات سے بچاؤ ممکن ہوسکے ، اس کے علاو ہ روڈ سیفٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی دی گئی۔ ڈی ایس پی ٹریفک نے گجرات کے شہریوں سے اپیل کی کہ دھند میں غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں،دوران ڈرائیونگ انڈیکیٹر اور فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں ۔