کامونکے :چوری کی وارداتیں ،شہری مال وزر سے محروم
کامونکے (نامہ نگار )چوری کی وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے ۔گزشتہ روز ماڑی روڈ کا عمر گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے اندر چلا گیا تو نامعلوم چور اُسکی غیر موجودگی میں موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے ۔
محلہ بہار شاہ کے شہزاد کے گھر سے نامعلوم چور بجلی کی موٹر اور سولر پلیٹیں چوری کرکے لے گئے ۔رسولنگر کے اللہ دتہ کے زیر تعمیر مکان سے سریا،بجلی کی موٹر اور سینٹری کا سامان وغیرہ چوری کرکے لے گئے ۔موضع دراجکے کے نواز کی موٹر سائیکل نامعلوم چور سبزی منڈی سے چوری کرکے لے گئے ۔کوٹلی دلباغرائے سے زمیندار عامر محمود کے رقبہ سے بجلی کی موٹر اور تار چوری ہوگئی۔موڑ ایمن آباد کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے سجاد کے گھر سے پندرہ ہزارروپء چوری کرلئے گئے ۔جبکہ نئی آبادی کے مظہر محمود کے زیر تعمیر مکان سے نامعلوم چور دو من سریا،پنکھے ،لائٹیں اور جنریٹر وغیرہ چوری کرکے لے گئے ۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔