آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا اجلاس ، احتجاج کا اعلان

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس(آگیگا) پنجاب کی مجلس عاملہ کا اجلاس چیئرمین خالد جاوید سنگھیڑہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں پروفیسر فائزہ رعنا، ضیاء اﷲ نیازی، چودھری بشیر احمد وڑائچ، رانا انوار الحق، مختار گجر، ثمینہ ناز، ڈاکٹر طارق کلیم، کاشف شہزاد چودھری، رانا لیاقت علی، ذوالقرنین ملک، رانا احمد حسین، محمد اقبال ندیم پھل، راجہ کامران عزیز، لیاقت بیگ، محمد افضل مغل، منیر سندھو، ڈاکٹر طارق بلوچ، حسن رشید، انجم جیمز پال ودیگر نے شرکت کی۔ محمد امتیاز طاہر نے اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شرکا نے متفقہ طور پر چارٹر آف ڈیمانڈ اور احتجاجی شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی ملازمین کش پالیسیوں اور بے حسی نے پنجاب بھر کے ملازمین کو احتجاج پر مجبور کر دیا ہے پنجاب بھر کے 10 لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین یہ ظلم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ ہے کہ اولین فرصت میں آگیگا پنجاب کے مطالبات پورے کئے جائیں ۔