چیئرپرسن چیف منسٹر ٹاسک فورس رانا منان کا دورہ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیئرپرسن چیف منسٹر ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات پنجاب رانا منان خان کا ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کا اچانک دورہ، جیل میں قیدی/ اسیروں کو فراہم کیے جانے والے کھانے اور صحت سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایوب بخاری، جیل سپرنٹنڈنٹ ملک بابر بھی ہمراہ تھے ۔رانا منان خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق جیلوں میں سکیورٹی سمیت انتظامی امور اور سہولیات کو بہتر بنایا جارہا ہے اور جیل میں کی جانے والے اصطلاحات کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔