نوشہرہ ورکاں:دیرینہ دشمنی قتل ہو نیوالے 4افراد سپر دخاک

نوشہرہ ورکاں:دیرینہ دشمنی قتل  ہو نیوالے 4افراد سپر دخاک

نوشہرہ ورکاں(نمائندہ دنیا )گزشتہ روز شیخوپورہ جنڈیالہ شیر خان کے قریب قتل ہونے والے مقتول اسلم اور محسن رضا کو دھرم کوٹ، مقتولہ شمائلہ بی بی کو سالار بھٹیاں اور کائنات کو شاہ پور میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردِ خاک کر دیا گیا ۔۔۔

نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے سیاسی سماجی شخصیات سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ملزموں نے 2023 میں مقتول اسلم کے بھانجے کو چک 104 جڑانوالہ میں قتل کیا تھا اور مقتول اس مقدمے کی پیروی کر رہا تھا ۔ گزشتہ روز جنڈیالہ شیر خان کے قریب عادل شاہ وغیرہ نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے ڈرائیور محسن، اسلم، شمائلہ بی بی اور کائنات جاں بحق ہو گئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں