کامونکے :وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم

کامونکے :وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم

کامونکے (نامہ نگار )وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے ۔گزشتہ رات کوٹ کرپا رام کے شاہد محمود سے لاہور سیالکوٹ موٹر ویز پُل پر دو ڈاکو پچاس ہزارروپے اور موٹر سائیکل چھین کر لے گئے ۔

مومن پورہ کے طاہر الرحمن سے جی ٹی روڈ فیض آباد کے نزدیک دو ڈاکو سات ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔محلہ کچہری کے عبدالرحمان سے دیوان روڈ پر دو ڈاکو چالیس ہزارروپے چھین کر فرار ہوگئے جبکہ موڑ ایمن آباد کی ماریہ سے بازار میں ایک ڈاکو پرس چھین کر لے گیا۔ گوجرانوالہ کا گلفام حسین ایمن آباد امام بارگاہ کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے اندر گیا جسے چور لے گئے ۔گھوماں کے اویس کے ڈیرہ سے چھ سو فٹ بجلی کی تار چوری ہوگئی۔ قیام پور ورکاں کے مجاہد کے گھر کا میٹر بجلی چوری ہوگیا۔ڈیرہ امیر افضل کے گھر سے چور گھریلو سامان لے گئے ۔شیر گڑھ کلاں کے اسد کے کھیتوں سے چور بجلی کی دو موٹریں لے گئے ۔اٹاوہ کے امر شہزاد کی موٹر سائیکل سلامت پورہ میں دو ست کے گھر کے باہر سے چوری ہوگئی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں