کھادوں کی قیمتیں کنٹرول نہ کرنانا اہلی:کسان بورڈ

کھادوں کی قیمتیں کنٹرول  نہ کرنانا اہلی:کسان بورڈ

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )ضلعی صدر کسان بورڈ ظفر اقبال خان اؤر جنرل سیکرٹری محمد شریف نے کہا ہے کہ ماضی کی طرح کسانوں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا تو احتجاج ہمارا حق ہے۔۔۔

کھادوں کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں کنٹرول نہ کرنانا اہلی ہے ،ایک طرف گندم کی امدادی قیمت کا اعلان نہ کر کے حکومت کے منفی ہتھکنڈے کسانوں کے حوصلے پست کر رہے ہیں اؤر دوسری طرف گنے کی کم قیمت بھی فصل کی کاشت میں کمی کا سبب بن سکتی ہے اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ گندم کی امدادی قیمت کے اعلان کیساتھ ہی گنے کی قیمت450 مقرر کی جائے اؤرگنے کی کٹوتی پر بھی پابندی لگائی جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسان بورڈکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں