تتلے عالی:فائرنگ،چھری سے حملہ،سرکاری ٹیچر زخمی

تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی دیرینہ رنجش پر فائرنگ اور چھری سے حملہ کرکے سرکاری سکول ٹیچر کو شدید زخمی کر دیا گیا۔
تتلے عالی کے نواحی گاؤں ماڑی خورد کا امام مسجد وگورنمنٹ سکول کا عربی ٹیچر سید کاشف محمودگزشتہ روز دن8بجے کے قریب سکول جا رہاتھا کہ راستہ میں تھڑا مارے بیٹھے انس اورزید دو نامعلوم ساتھیوں سے مل کر اسلحہ کے زور پر روک لیا اور حملہ آور ہو گئے روک لیا،گولیاں لگنے اور چھری کے وار سے کاشف محمود شدید زخمی ہوگیا،رپورٹ کے مطابق کاشف محمو10/15سال تک جامع مسجد محمدی ماڑی خوردمیں امام وخطیب تھا جسے انس وغیرہ نے مسجد سے نکلوایا تھا۔تتلے عالی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔