پنڈی بھٹیاں :تین روز تک شہر میں کوڑا کرکٹ نہ اٹھایا جا سکا

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)عملہ صفائی کی تنخواہوں کی ادائیگی بروقت نہ کرنے سے تین روز تک شہر میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر، بدبو ،تعفن سے شہریوں کو دوچار ہونا پڑا،عملہ صفائی احتجاج کے باعث۔۔۔
گندگی کے ڈھیروں کو اٹھانے نہ آیا،شہریوں نے کہا عملہ صفائی کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کی جانی چائیے ،بروقت ادائیگی نہ ہونے سے یہ مہم متاثر ہوگی اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں سے مطالبہ کیا کہ محلوں گلیوں میں صفائی کے نظام کی بہتری کے لئے اقدامات کریں ۔