حافظ آباد:ڈینگی سے بچاؤ ،آگاہی کے سلسلہ میں سیمینار

حافظ آباد (نمائندہ دُنیا)محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی سے بچاؤ اور حفاظتی و آگاہی اقدامات کے سلسلہ میں تربیتی سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ظہیر احمد،ماسٹر ٹرینرڈاکٹر فاروق احمد مغل،اینٹامالوجسٹ تحسین قمر جگنو نے سیمینار کے شرکاء کو ڈینگی سے بچاؤ کے حوالہ سے خصوصی آگاہی و لیکچر دئیے ۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ظہیر احمد کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت سمیت تمام سرکاری محکموں،سماجی تنظیموں اور دیگر سرکردہ افراد کو ڈینگی سے بچاؤ کے حوالہ سے مشترکہ جدو جہد کو جاری رکھنا ہوگا۔محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی کی روک تھام اور حفاظتی اقدامات کے حوالہ سے عوام میں مختلف آگاہی پروگرام،سیمینار،واک کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔انکا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کے سپشلسٹ ڈاکٹرز،اینٹامالوجسٹ اور دیگر افسران نے ریسکیو 1122کے اہلکاروں کو ڈینگی سے بچاؤ کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی۔اسی سلسلہ میں تمام تعلیمی اداروں اور دفاتر میں بھی معلوماتی و آگاہی سیشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔