حافظ آباد:2منشیات فروش گرفتار اڑھائی کلو سے زائد چرس برآ مد

حافظ آباد:2منشیات فروش گرفتار  اڑھائی کلو سے زائد چرس برآ مد

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا)پولیس تھانہ سٹی نے ایس ایچ او انسپکٹر سہیل اشرف کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2منشیات فروشوں سے 2620گرام چرس بر آمد کرکے گرفتار کر لیا۔

تھانہ سٹی پولیس نے علی شیراز ناصر سکنہ گڑھی اعوان سے 1320گرام چرس جبکہ عرفان نذیر سکنہ محلہ شریف پورہ سے 1300گرام چرس بر آمد کرلی۔دونوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ۔ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر سہیل اشرف نے بتایا کہ منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں