وزیرآباد:ریلوے ٹریک عبور کرتے نوجوان ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق

وزیرآباد(نامہ نگار)ریلوے ٹریک عبور کرتے نوجوان ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا، ایک ہفتہ میں ٹرین تلے آ کر تین افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
بتایا گیا ہے گورنمنٹ خواتین ڈگری کالج کے قریب نواحی قصبہ دھونکل کا رہائشی موٹر سائیکل سوار 18 سالہ مطیب مہر کراچی سے راولپنڈی جانے والی عوام ایکسپریس کی زد میں آ کر موقع پر جاں بحق ہوگیا ، لاش کو ریسکیو1122 کی مدد سے تحصیل ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا گیا۔ریلوے پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔