سمبڑیال کے بہادر سپوت قیصر غفور بھٹی شہید کی آ ج برسی

سمبڑیال کے بہادر سپوت  قیصر غفور بھٹی شہید کی آ ج برسی

سمبڑیال(نامہ نگار)تمغہ بسالت اور بلوچستان ایکسیلنسی ایوارڈ کا اعزاز پانے والے سمبڑیال کے بہادر سپوت قیصر غفور بھٹی شہید کی دسویں برسی آج منائی جائے گی اور ان کی مرقد پر پھولوں کی چارد بھی چڑھائی جائے گی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پاک آرمی کی ایک ٹیم خفیہ اطلاع پر حکومت کو مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے لئے بلوچستان کے ایک مقام پر گی تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی چنانچہ اس مقابلے میں کئی دہشت گرد مارے گئے تا ہم فائرنگ کے تبادلہ میں پاک فوج کے بہادر آفیسر قیصر غفور بھٹی شہید ہو گئے ، حکومت پنجاب نے ان کی جرات اور بہادری کا اعتراف کرتے ہوئے گورنمنٹ مڈل سکول سمبڑیال کو ان کے نام سے منسوب کر دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں