پنجاب کالج وزیرآباد کی سالانہ سپورٹس تقریبات کا آغاز

 پنجاب کالج وزیرآباد کی سالانہ سپورٹس تقریبات کا آغاز

وزیرآباد(نامہ نگار)پنجاب کالج وزیرآباد کی سالانہ سپورٹس تقریبات کا افتتاح کر دیا گیا، طالبات کے درمیا ن مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں ۔

پنجاب کالج کے سالانہ سپورٹس گالا کی تقریبات کا افتتاح ڈائریکٹر پنجاب کالجز گجرات پروفیسر رانا محمد یونس پرنسپل پنجاب کالج وزیرآباد پروفیسر حافظ محمد آصف عثمانی اور پرنسپل پنجاب کالج پھالیہ آصف جلیل نے کیا۔ تقریب میں طالبات نے علاقائی لباس زیب تن کر کے چاروں صوبوں کی ثقافت کو پیش کیا جسے حاضرین نے خوب سراہا اور طالبات کو دل کھول کر داد دی۔اس موقع پر ڈائریکٹر پنجاب کالجز گجرات رانا یونس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سارا سال تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف بچوں کو ذہنی تازگی بخشنے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد بہت ضروری ہوتا ہے سٹوڈنٹس کھیل کود سے ذہنی اور جسمانی طور چست ہوتے ہیں۔ پرنسل حافظ محمد آصف عثمانی اور آصف جلیل نے کہا کہ سپورٹس کی سرگرمیاں سٹوڈنٹس کے لیے انتہائی ضروری ہیں ان سرگرمیوں کو سٹوڈنٹس بہت انجوائے کرتے ہیں اور خود کو آنے والے نصابی چیلنجز کیلئے تیار کرتے ہیں۔پہلے روز رسہ کشی، نیزہ بازی، سلو سائیکلنگ، چاٹی ریس کے مقابلے ہوئے جنہیں حاضرین نے دلچسپی سے دیکھا اور اپنی اپنی ٹیموں کو خوب سپورٹ کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں