یوٹیلیٹی سٹورز کے ڈیلی ویجز ملازمین کا بر طرفی کیخلاف احتجاج

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)یوٹیلیٹی سٹورز کے ڈیلی ویجز ملازمین کی بر طرفی کیخلا ف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرین کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔۔۔
یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین نے مرکزی نائب صدر رانا خرم،صدر گوجرانوالہ محمود گجر جنرل سیکر ٹری رانا لقمان کی قیادت میں پریس کلب کے باہر ڈیلی ویجز ملازمین کی بر طرفی کیخلا ف شدید احتجاج کیا ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اچانک ڈیلی ویجز ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے جو سراسر ظلم ہے ملک بھرسے 3ہزارجبکہ گوجرانوالہ سے متعددلوگ ملازمتوں سے فارغ کیے گئے ہیں ، ماہ مبارک کی آمدسے قبل ملازمین کے چولہے ٹھنڈے کرد ئیے ہیں ، حکومت فوری طور پر برطرف ملازمین کو بحال کر ے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جا ئیگا ، مظاہرین احتجاج ریکارڈ کروانے کے بعد پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔